انقرہ(شِنہوا)ترکی کی قومی انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے) کے ایک سینئر رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے جمعہ کو رپورٹ میں کہا کہ ایم آئی ٹی نےشمالی عراق کے گارا علاقے میں ایک آپریشن میں پی کے کے، کی سپیشل فورسز کے لاجسٹکس آفیسر نیچروان سیون جس کا خفیہ نام "فیراز زیلان" تھا، کو ہلاک کر دیا۔