• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک خفیہ ادارے کی شام میں کارروائی، وائی پی جی کا سینئر رکن ہلاکتازترین

October 02, 2023

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کے قومی خفیہ ادارے نے شمالی شام کے  شہرقمیشلی میں ایک کارروائی کے دوران شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) کے ایک سینئر رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔

ترک میڈیا نے پیر کورپورٹ میں بتایا کہ  ہلاک ہونے والے سینئر وائی پی جی رکن کی شناخت مزدلف تسکین کے نام سے ہوئی ہے جس پر 2007 میں جنوب مشرقی صوبہ حقاری کے گاؤں دگلیکا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام تھا جس میں 12 فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئےتھے ۔

ترک میڈیا نے ایک نامعلوم سیکیورٹی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تسکین وائی پی جی کا جنرل پبلک آرڈر آفیسر تھا جسے ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی شامی شاخ سمجھا جا تا ہے۔

 تسکین کاخفیہ نام اسلان سیلے یا اسلان سموراتھا جو 1988 میں پی کےکےکی دیہی صفوں میں شامل ہوا اور بعد میں عراق سے شام چلا گیا۔