• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک ٹیبل ٹینس کھلاڑی کو چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز میں بین الثقافتی تبادلوں کی توقعتازترین

July 26, 2023

کیسیری، ترکیہ (شِنہوا) چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز قریب آتے ہی  ترکیہ کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی اور ارسیس یونیورسٹی کی طالبہ اوزغی یلماز آمدہ چیلنج بارے بہت خوش ہیں اور ایونٹ کے دوران مختلف قسم کے ثقافتی تبادلوں کے تجربہ کی خواہشمند ہیں۔

ٹیبل ٹینس میں یلماز کا سفر کم عمری سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی بڑی بہنوں کو کھیلتے دیکھا جس سے مثاتر ہوکر وہ کھیل کے دوران ان کی رضاکارانہ مدد کرتی تھیں۔ اس عمل نے انہیں بھی ٹیبل ٹینس کا شوقین بنا دیا۔

یلماز نے اپنے سفر پر غور کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی دور میں وہ دائیں ہاتھ سے کھیلتی تھیں جس پر انہیں شکست کا سامنا پڑا۔  انہوں نے بعد میں بائیں ہاتھ سے کھیلنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا  جس کے بعد ان کے ٹیبل ٹینس کیریئرمیں نکھار آیا۔

چین کے شہر چھنگ ڈو میں منعقدہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے 20 سالہ کھلاڑی پرعزم ہیں۔

انہوں نے شرکاء کی تعداد کے پیش نظر  ٹیبل ٹینس کے مقابلہ میں آنے والے چیلنجز کو تسلیم کیا۔

یلماز نے پراعتماد انداز میں کہا کہ ایف آئی ایس یو گیمز میں مضبوط ٹیمز کا سامنا ہوگا۔ شرکاء کی بڑی تعداد کے سبب ٹیبل ٹینس میں سخت مقابلے کی توقع ہے تاہم "مجھے اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے اور ہمارے پاس تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔"