استنبول(شِنہوا) ترکیہ کی قومی فضائی کمپنی ترکش ایئرلائنز، اور پیگاسس ایئرلائنز نے شدید خطرات کی وجہ سے لبنان کے لیے اپنی دوطرفہ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے باعث کیا گیا ہے، جس سے بدھ کے لیے بیروت جانے اور آنے والی پروازیں متاثرہوں گی۔فی الحال، ترک ایئر لائنز کی ویب سائٹ پر بدھ کے لیے استنبول سے بیروت تک کے ٹکٹ دستیاب نہیں ، تاہم جمعرات کے لیے بکنگ جاری ہے۔ دونوں ایئر لائنزکچھ عرصے سے علاقے میں جاری تنازعہ کی وجہ سے حفاظتی وجوہات کی بنا پر دن کے وقت پروازوں کومحدود کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ پیگاسس نے بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی پروازوں میں پیجرز یا ریڈیو ڈیوائسز لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔