انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے قومی انٹیلی جنس ادارے نے شمالی شام میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش گروپ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔
ترکیہ کی نیم سرکاری خبرایجنسی انادولو نے جمعرات کو بتایا کہ ترک انٹیلی جنس سروس نے شمالی شام میں "آپریشن پیس اسپرنگ" زون میں شامی اپوزیشن گروپوں کے تعاون سے ایک چھاپہ مارا تاہم چھاپے کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا ۔کرد جنگجوؤں کو ختم کرنے کے لیے ترکیہ کی جانب سے 2019 میں سرحد پار آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
ترک سیکورٹی فورسز نے آگ پھینکنے والے ایک ہتھیار، ایک آر پی جی راکٹ لانچر، دو موٹر سائیکلیں، پانچ دستی بم، پانچ اے کے 47 رائفلیں، دو ماکاروف بندوقیں، ایک ریڈیو، چار ٹینک شکن آر پی جی گولہ بارود، دو اینٹی پرسنل آر پی جی گولہ بارود، پانچ آر پی جی پروپیلنٹ کارتوس بہت سے میگزین اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔