انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے قومی انٹیلی جنس ادارے نے شمالی عراق میں سرحد پار کارروائی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ایک سینئررکن کو ہلاک کر دیا ہے۔
نیم سرکاری انادولو ایجنسی نے بدھ کو رپورٹ میں کہا کہ سیلال برڈال جس کا خفیہ نام"سیدار سرہت" تھا، کو شمالی عراق کے گارا علاقے میں نیو ٹرلائزڈ( مارا) گیا جبکہ وہ پی کےکے کے لیے ذرائع ابلاغ اور محفوظ دستاویزات کے شعبے کا ذمہ دارتھا۔
"نیو ٹرلائزڈ " کی اصطلاح اکثر ترک حکام استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ سیکورٹی آپریشنز میں "دہشت گرد" مارے گئے، زخمی ہوئے یا پکڑے گئے۔
ایجنسی کے مطابق برڈال شمالی عراق میں زاپ اور ہاکورک کے علاقوں میں ترک سکیورٹی فورسز کے خلاف کئی حملوں میں ملوث تھا۔
ترک انٹیلی جنس نے گزشتہ سال سے عراق میں سرحد پار کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور گزشتہ مہینوں میں پی کےکے کے کئی دیگر سینئر ارکان کو ہلاک کیا ہے۔