تہران(شِنہوا)ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اورماسکو طویل مدتی تعاون معاہدے پردستخطوں کے لیے حتمی قدم اٹھا رہے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق،ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ان خیالا ت کا اظہاراپنے دورہ روس میں ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کے اپنے ورژن کا جائزہ لیا ہے اور اسے حتمی شکل دی ہے ،ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اس معاہدے کا جائزہ لیا ہے اور امید ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم وقت میں اس میں حتمی ترامیم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے مختلف اعلیٰ سطح کے وفود مختلف سطحوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے صدور ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔