• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تنزانیہ تکنیکی، پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون پر چین کا مشکورتازترین

November 26, 2023

دارالسلام (شِنہوا) تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (ٹی وی ای ٹی) بارے چین اور تنزانیہ کے اداروں نے علم اور بہترین طریقوں کی فراہمی میں تعاون کو مضبوط بنانے   کے لئےایک ملاقات کی ہے۔

دونوں ممالک کے ٹی وی ای ٹی اداروں کے حکام تنزانیہ کے تجارتی مرکز دارالسلام میں پیشہ ورانہ معیارات کی ترقی پر چین- تنزانیہ ٹی وی ای ٹی تعاون اکیڈمک ایکسچینج سیمینار کے دوران جمع ہوئے تھے۔

وزارت تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب مستقل سیکرٹری فرینکلن روزی مولا نے کہا کہ چین اور تنزانیہ ہنرمند پیشہ ور افراد کی ایک نئی نسل تیارکرسکتے ہیں جو ٹی وی ای ٹی کی فراہمی میں تعاون سے اختراع، انٹرپرینیورشپ اور پائیدار معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون سے نہ صرف ٹی وی ای ٹی کا معیار بہتر ہوگا بلکہ قابل انسانی وسائل پیدا ہوں گے جس سے تنزانیہ میں چینی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے گا۔

نیشنل کونسل فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این اے سی ٹی وی ای ٹی) کی گورننگ کونسل کے چیئرپرسن جان کونڈورو نے کہا کہ ٹی وی ای ٹی میں مسلسل سرمایہ کاری سے نوجوان نسل کو ضروری مہارتیں فراہم کی جاسکتی ہیں تاکہ وہ روزگار کی بدلتی مارکیٹ میں آگے بڑھ سکیں اور پائیدار معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

این اے سی ٹی وی ای ٹی کے ایگزیکٹو سیکرٹری ایڈولف روتیوگا نے کہا کہ تنزانیہ میں 1 ہزار 335 ٹی وی ای ٹی ادارے ہیں جن میں سے 471 تکنیکی ، 809 پیشہ ورانہ اور 55 فوک ڈیو یلپمنٹ کالج ہیں۔