اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات میں گھری خواتین کے لیے انصاف اورترقی کے حصول بارے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ ان کی ابھر کر سامنے آنے کی صلاحیت کو مستحکم کیا جا سکے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نےکہا ہے کہ تنازعات کے دوران خواتین کی مشکلات پر قابو پا کر ابھر نے کی صلاحیت کومستحکم بنانا خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
انہوں نے یہ بات سلامتی کونسل میں ایک کھلی بحث سے خطاب کے موقع پر کہی جس کا موضوع مسلح گروہوں میں گھرے ہوئے علاقوں میں امن کے لیے خواتین کی قوت اور قیادت کوایک راستہ کے طور پر مستحکم بنانا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ قوت اور ابھرکر سامنے آنے کی صلاحیت کے پیچھے مستقبل کی توقعات اور امید ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صرف شفافیت اور انصاف کے حصول سے ہی تنازعات میں گھری خواتین یہ یقین کر سکتی ہیں کہ وہ مستقبل کے بارےمیں پر امید ہیں۔
گینگ نے 70 بر سوں سے حل طلب فلسطین کے سوال کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا کہ فلسطینی خواتین کی کئی نسلوں نے اپنے بالوں کو سیاہ سے سفید ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو انصاف برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ سامنے آنا چاہیئے ۔ فلسطینی سوال کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کو جلد از جلد فروغ دینے کے لیے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیےتاکہ فلسطینی خواتین کوتاخیر سے ملنے والا انصاف واپس مل سکے۔