• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تمام ممالک کے ساتھ بات چیت اور تعاون میں پیشرفت کے لیے سپین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، چینی وزیرخارجہتازترین

February 20, 2024

میڈرڈ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین تمام ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون میں پیشرفت ، اختلافات سے بالاتر ہوکرعالمی چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مستقبل پر مبنی برادری کے قیام کی غرض سے سپین کے ساتھ ملکرکام کرنے کو تیار ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم سے ملاقات میں کہی۔

اس موقع پر فلپ ششم نے وانگ یی سے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد پیش کریں۔ 50 برس قبل ان کے والد اور اس وقت کے چینی رہنماؤں نے مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ گزشتہ 50 برس کے دوران سپین اور چین نے تیز رفتار ترقی ، عملی تعاون میں زبردست پیشرفت اور اعلیٰ اہلکاروں کے تبادلوں سے مستفید ہوئے۔

ہسپانوی بادشاہ نے کہا کہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات سپین، یورپ اور دنیا کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ سپین چین کے ساتھ تعاون کے مزید نئے شعبوں کی تلاش کا خواہشمند ہے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے شاہ فلپ ششم کو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مبارکباد دی اور کہا کہ گزشتہ برس دونوں سربراہان مملکت نے چین۔ سپین سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا تھا اور دوطرفہ تعلقات میں سٹریٹجک رہنمائی کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منظرنامے میں پیچیدہ اور گہری تبدیلیوں کے باوجود چین ۔ سپین کی گہری دوستی ، باہمی احترام ، بھروسہ ، مساوی سلوک اور باہمی فائدہ مند تعاون کی روایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین ہسپانوی شاہی خاندان کی دوستانہ پالیسی کوسراہنے سمیت  قومی اتحاد اور نسلی یکجہتی کے تحفظ میں اسپین کی کوششوں میں تعاون کرتا ہےاور انہیں یقین ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کو سمجھنے اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دورے میں وانگ یی نے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز اور وزیر خارجہ جوز مینوئل البارس سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔