• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تقریباً 82 فیصد چینی مطالعہ کے شوقین ہیں، سروےتازترین

April 23, 2024

کنمنگ(شِنہوا) چین میں 2023 کے دوران مطالعہ کرنے کے عادی افراد کی مجموعی تعداد81.9 فیصد رہی، جو 2022 کے مقابلے میں معمولی زیادہ ہے۔

منگل کو جاری کردہ ایک سروے کے مطابق مجموعی طور پر کتب بینی کے شوقین بالغ افراد کی تعداد 59.8 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی سطح کے برابر ہے تاہم نابالغ افراد میں مطالعہ کی مجموعی شرح 2022 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے سے 86.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم اخبارات یا میگزین پڑھنے والے افراد کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، جب کہ کمپیوٹر، موبائل فون یا دیگر ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز پر ڈیجیٹل مواد پڑھنے کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے۔ 2023 کے سروے میں شامل جواب دہندگان میں سےتقریباً80.3 فیصد نے کہا کہ انہوں نے ڈیجیٹل طور پر مطالعہ کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹ کا اضافہ  ہے۔