• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں طے کردہ نصف سے زائد تعاون کے اقدامات پر عمل درآمد شروعتازترین

December 14, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف) میں طے کردہ کل 369 تعاون کے اقدامات میں سے نصف سے زیادہ پرعمل درآمد  شروع ہوگیا ہے۔

چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن(این ڈی آر سی) نے جمعرات کو کہا کہ تعاون کے اقدامات کے نفاذ سے چین اور متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد، اقتصادی انضمام اور عوام سے عوام کے تبادلے کو مؤثر طریقے سے فروغ ملا ہے ۔

 چین نے ہونڈوراس، ارجنٹائن، موریطانیہ، سربیا اور مصر سمیت ممالک کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جس سے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے ارد گرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنا کر  وسعت دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چین نے پائیدار نقل و حمل، املاک دانش کے حقوق اور موسمیات کے پہلوؤں پر تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اقوام متحدہ، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن، اور ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن سمیت بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر بھی دستخط کیے ہیں۔