• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 110سے زائد ممالک کےنمائندے شریک ہوں گےتازترین

September 19, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اکتوبر میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے ایڈیشن میں  110 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کوروزانہ کی پریس بریفنگ میں فورم کی تیاریوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایونٹ میں افتتاحی تقریب کے علاوہ کنیکٹیویٹی، گرین ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق تین اعلیٰ سطح کے فورمز اور دیگر چھ فورمز شامل ہیں جن میں آسان تجارت، عوامی تبادلے، تھنک ٹینک کے تبادلے اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فورم کی تیاریاں خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔