بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں دنیا بھر کے 130 سے زائد ممالک اور کئی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے منگل کو ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ فورم کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور چین اس فورم کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
اس فورم میں بی آر آئی کی 10ویں سالگرہ کی مناسبت سے خاص طور سے کئی ایک یادگاری تقریبات منعقد کی جائیں گی۔