بیجنگ (شِنہوا) تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی ویب سائٹ http://www.beltandroadforum.org باضابطہ طور پر لانچ کردی گئی ہے۔
یہ فورم 17 سے 18 اکتوبر تک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
ویب سائٹ چینی اور انگریزی زبان میں ہے جس میں فورم کے بارے خبریں فوری طور پر جاری کی جائیں گی۔
ویب سائٹ میں تھری ڈی گلوب ویب انٹرفیس بھی موجود ہے جو ویب سائٹ استعمال کرنے والوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شریک دوستوں کی تلاش میں ایک شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔
فورم بارے ایک میڈیا سینٹر ویب سائٹ http://www.brfmc2023.cn بھی شروع کی گئی ہے جو ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو متعلقہ معلومات اور خدمات فراہم کرے گی۔