تیونس(شِنہوا) تیونس کے دارالحکومت میں ایک بُک اسٹور میں مقامی طلبا ایک تقریب کے دوران انعام یا فتہ مقابلوں میں حصہ لیتے، چینی تلفظ "فو" لکھتے ، پیپر کٹنگ کرتے اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے چینی نئے قمری سال کی خو شیوں میں شریک ہیں۔
یہ تقریب گلوبل اوورسیز چا ئنیز بُک اسٹورز میں چینی کتابوں کے 13 ویں بہار تہوار کی مشترکہ نمائش کا حصہ ہے جو کہ 27 ممالک اور خطوں کے 85 بُک اسٹورز میں منعقد ہو رہی ہے۔
زیادہ تر شرکاء تیونس میں یونیورسٹی آف کا رتھیج کے ہائیر لینگو ئج انسٹی ٹیوٹ سے چینی زبان کی تعلیم حاصل کر ر ہے ہیں۔
تیو نس، تیونس کی ایک طالبہ اورینٹل نا لج بک اسٹور میں خود سے لکھے گئے چینی تلفظ "فو" کو دکھا رہی ہے۔(شِنہوا)
تیونس، تیونس کے اورینٹل نالج بک اسٹور میں کچھ مقامی طلبا چینی نئے سال کی سرگر میوں میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
تیونس، تیونس کی ایک طالبہ اورینٹل نالج بک اسٹور میں خود سے لکھے گئے چینی تلفظ "فو" کو نصب کر رہی ہے۔(شِنہوا)