• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تیونس میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری پالیسی نافذتازترین

October 08, 2023

تیونس (شِںہوا) تیونس حکومت نے چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیونس میں چینی سفارت خانہ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ تیونس حکومت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق ویزا فری پالیسی کا اطلاق چین یا بیرون ملک سے تیونس کا سفر کرنے والے چینی افراد یا گروپس پر ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق چینی سیاحوں کو ملک میں داخلے سے قبل ہوٹل بکنگ اور فضائی ٹکٹ پیش کرنا ہوں گے۔

تیونس کی سیاحتی صنعت 2023 سے بحال ہورہی ہے جس میں سیاحوں کی آمد اور سیاحتی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تیونس کی وزارت سیاحت کے حکام کے مطابق چینی مارکیٹ میں تیونس کی سیاحت کی صنعت کے زبردست امکانات موجود ہیں اور امید ہے کہ مزید چینی سیاح تیونس کی سمت راغب ہوں گے۔

سیاحت تیونس کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ غیرملکی زرمبادلہ کا اس آمدن کا نمایاں حصہ ہے جو کہ ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرتی ہے۔