• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تیونس کی جانب سے نوول کرونا وائرس کے دوران مدد کرنے والی چینی طبی ٹیم کی ستائشتازترین

December 06, 2022

تیونس( شِنہوا)  تیونس کے وزیر صحت علی مربت نے تیونس میں چینی طبی ٹیم کے 26 ویں گروپ سے ملاقات کرتے ہو ئے شمالی افریقہ کے  اس  ملک میں چینی ٹیم  کی غیر معمولی خدمات کو سراہا ہے ۔

سبکدوش ہونے والی طبی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےمنعقدہ اس تقریب میں مربت نے کہا کہ نوول کرونا  وائرس عالمی وبائی مرض کے دوران چینی ٹیم کے تمام ارکان  کی اپنی ذمہ داریوں  پر گرفت مضبوط رہی  اورانہوں نے  تیونس کے شہریوں کی صحت کے لیے بہترین تعاون کیا۔

وزیر صحت نے کہا کہ چین نے تقریباً 50 برسوں کے دوران 1100 سے زائد صحت کے کارکن تیونس بھیجے ہیں، چینی طبی عملے کی شاندار کارکردگی چین اور تیونس کے طبی تعاون کی روح کی عکاسی کرتی ہے۔

ایک چینی ڈاکٹر  تیونس میں ایک طالب علم کا آ کو پنکچرکے ذریعے علاج کر رہا ہے۔(شِنہوا)

چینی طبی ٹیم کے سربراہ شو چھویانگ نے کہا کہ ٹیم کے ارکان نے ہمیشہ  ڈاکٹروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اورزندگی مقدم ہے کے اصول کو برقرار رکھا اور کسی بھی مریض کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

شونے کہا کہ چینی طبی ٹیم نے گزشتہ 12 ماہ  کے دوران تیونس میں 1 لاکھ  سے زائد لوگوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی ڈاکٹروں نے مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض سے نمٹنے   اور اس کے  مریضوں کے علاج کے اپنے تجربات کو بھی شریک کیا اور اور طبی سامان کے 210 باکسز عطیہ کیے۔