• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تبت نے ضلعی سطح کے پہلے فوٹو وولٹک پاور جنریشن منصوبے کی تعمیر شروع کر دیتازترین

November 18, 2022

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی خودمختار خطے تبت نے چھتوں پر کاؤنٹی (ضلعی)سطح کے ڈسٹری بیوٹڈ فوٹووولٹک (پی وی) پاور جنریشن منصوبے کی تعمیرکا آغاز کر دیا ہے جو اس خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔

خطے میں کاؤنٹی سطح کے ابتدائی 9 پائلٹ ڈسٹری بیوٹڈ فوٹو وولٹک پاور جنریشن منصوبوں میں سے ایک چھونگ یائی کاؤنٹی میں واقع  ہے جس میں سرکاری ملکیتی چائنہ ہوانگ اینگ گروپ کمپنی لمیٹڈ  سے وابستہ ایک کمپنی "دریائے یارلنگ ژانگبو تبت کی ہوانگ اینگ ہائیڈرو ڈیویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ " نے سرمایہ کاری کی ہے اور یہی کمپنی اس کی تعمیر کر رہی ہے۔

کمپنی کی کلین انرجی برانچ کے ڈپٹی جنرل منیجر ما دہائی نے بتایا کہ کاؤنٹی میں سرکاری ، سکول اور کمپنی کی عمارتوں کی چھتوں پر تقریباً 1.4 میگا واٹ کی ابتدائی تنصیب کی صلاحیت والے سولر پاور پینلز لگائے جائیں گے۔

ما نے کہا کہ یہ منصوبہ رواں سال کے اختتام پر شروع ہونے کی توقع ہے اور یہ منصوبہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 1 ہزار 400 ٹن سے زائد کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

خطے  کے پانچ سالہ منصوبہ 2021 ء تا 2025ء  کے مطابق تبت شمسی فوٹو وولٹک پاور کی ترقی کو تیز کرے گا اور 2025ء تک خطے میں کل نصب شدہ صلاحیت 1 کروڑ کلوواٹ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔