نان ننگ (شِنہوا) چین-آسیان سول ایوی ایشن کوآپریشن اینڈ ایکسچینج سنٹر کاچین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیارعلاقے کے شہر نان ننگ میں ہونے والے صنعتی تعاون فورم میں باضابطہ طور پرافتتاح کردیا گیا۔
چائنہ ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (سی اے ٹی اے) کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین پھان یی شن کے مطابق، مرکز کا مقصد چین اور آسیان کو ملانے والے ہوائی راستے کے نیٹ ورک رابطوں کو مضبوط اور ہوا بازی پر مبنی ثقافتی سیاحت کی مربوط ترقی کو فروغ دینا ہے۔
پھان نے کہا کہ یہ چین-آسیان سول ایوی ایشن تعاون کا ایک پلیٹ فارم ہوگاجہاں ایوی ایشن ٹیکنالوجی اور آلات کی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا اور شہری ہوا بازی کی صلاحیت بڑھانے کے لیےڈیمانسٹریشن زون بنائے جائیں گے۔
اس مرکز کو 15 تنظیموں نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے ، جن میں سی اے ٹی اے، چائنہ سدرن ایئر لائنزاور سنگاپور چھانگی ایئرپورٹ شامل ہیں۔