• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان میں تعطیلات کے دوران ریلوے میں خرابی پیدا ہونے سے77 ہزار سے زیادہ مسافرمتاثرتازترین

September 13, 2022

تائپے (شِنہوا) تائیوان کی وسطی کاؤنٹی چھانگ ہوا میں ریلوے میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث جمعرات سے اتوارتک تقریباً77ہزار249مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

جزیرے کی ٹرانسپورٹ ایجنسی کے مطابق ریلوے سیکشن میں خرابی تین روزہ وسط خزاں کے تہوار کی  تعطیلات کے دوران اتوارکو ختم ہونے والے سفری رش کے دوران پیدا ہوئی، 396 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کی بڑی تعداد چھانگ ہوامیں پھنسی رہی۔

 ایجنسی کے مطابق چھانگ ہوااسٹیشن جزیرے کے وسطی حصے میں دو مصروف ریلوے لائنوں کو جوڑنے والا جنکشن ہے، نامعلوم برقی کرنٹ کی وجہ سے مواصلاتی تاروں کے ٹوٹنے سے خرابی پیدا ہوئی جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔