تائپے(شِنہوا) تائیوان میں اومی کرون کی ذیلی قسم بی اے۔4 سے متاثرہ دو مقامی کیسزسامنے آئے ہیں،جن کی شناخت ایک فیملی کلسٹرکے طور پر کی گئی ہے۔ تائیوان کی امراض کی نگرانی کرنے والی ایجنسی کے مطابق اومی کرون بی اے ۔4 کاپہلا مقامی کیس پیر کو رپورٹ ہوا۔ جزیرے میں اب تک دومقامی بی اے۔4 اور58 مقامی بی اے ۔5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ رواں ہفتے کے شروع میں، ایجنسی نےخدشہ ظاہر کیا تھا کہ اومی کرون کی ذیلی قسم بی اے ۔5 کی وجہ سے وبا کی ایک نئی لہر اگست کے آخر میں رونما
ہو سکتی ہے، ایجنسی نے والدین کو اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ تائیوان میں وسط جون میں اومی کرون کی ذیلی اقسام کے درآمد شدہ کیسزکی نشاندہی ہوئی تھی اور جولائی سے اب تک کئی مقامی کیسز سامنے آچکے ہیں۔