بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے تائیوان علاقے کے لیے امریکی فوجی امداد کی فراہمی کی شدید مذمت اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس معاملے کو امریکہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایاگیاہے۔
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پراس اعلان کہ امریکہ چین کے تائیوان علاقےکوتقریباً34کروڑ 50لاکھ ڈالرکی فوجی امداد فراہم کرے گا سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین کے تائیوان کے علاقے کے لیے امریکی فوجی امداد کی فراہمی ون چائنہ کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ بیانات، خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیے کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہیں۔ چین اس کی بھرپور مذمت اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس نے امریکہ کے ساتھ اس معاملے میں بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔