• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

"تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے ہر طرح کے امریکی دورے کی سخت مخالفت کرتے ہیں:چینتازترین

August 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہاہے کہ وہ نام نہاد "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے کسی بھی نام یا کسی بھی آڑ میں امریکی دورے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان تائیوان علاقے کے ڈپٹی لیڈرلائی چھنگ تی  کے براستہ امریکہ پیراگوئے کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا۔

ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ لائی 12 اگست کو پیراگوئے کے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے اور وہ پیراگوئے جاتے اور واپس آتے  ہوئے نیویارک اور سان فرانسسکو میں "ٹرانزٹ" سٹاپ  کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تعلق اور "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے کسی بھی نام سے یا کسی بھی بہانے سے امریکہ کے دورے اور امریکہ کے کسی بھی طرح  کے گٹھ جوڑ اور "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔