• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ،طیارہ حادثے میں 5 چینی شہری ہلاکتازترین

August 23, 2024

بینکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے چچوانگ ساؤ میں ایک چھوٹے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ تصدیق تھائی لینڈ میں چینی سفارت خانے نے تھائی حکام کے حوالے سے شِنہوا کو بتائی۔

چچوانگ ساؤ کے گورنر چونلیٹ یانگ رونگ نے بتایا کہ دو پائلٹوں اور سات مسافروں کو لے جانے والا چارٹر طیارہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 10 منٹ پر مشرقی ساحلی صوبے ترات جاتے ہوئے مینگروو جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد تلاش اور امداد کی کارروائیاں جاری ہیں۔

تھائی لینڈ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق تھائی فلائنگ سروس کے ذریعے چلائی جانے والی سیسنا کاروان سی 208 بی طیارے کی پرواز ٹی ایف ٹی 209 کاحادثے سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا اور  طیارہ دارالحکومت بینکاک کے سورن بھومی ہوائی اڈے سے روانگی کے بعد ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔