• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ میں ٹرین اور پک اپ ٹرک میں تصادم، 8 افراد ہلاک، 4 زخمیتازترین

August 04, 2023

بنکاک(شِنہوا) تھائی لینڈ کے مشرقی علاقے میں جمعہ کو مال بردار ٹرین اور ریلوے لائن عبور کرنے والے ایک پک اپ ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

تھائی لینڈ کی سٹیٹ ریلوے (ایس آر ٹی) کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات گئے 2 بج کر20 منٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مال بردار ٹرین چاچونگ ساو صوبے میں ریلوے کراسنگ پر مزدوروں کو لے جانے والے پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ایس آر ٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرین ڈرائیور نے ٹرک کے غیر مجاز کراسنگ کے قریب پہنچتے ہی تین بار انتباہی سیٹی بجائی لیکن ٹرک ڈرائیور آنے والی ٹرین کو دیکھتے ہوئے بھی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کرتا رہا۔