• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ کی اکتوبر میں 10 لاکھ چینی سیاحوں کی آمد کی توقعتازترین

May 12, 2023

بنکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ سفر کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد اکتوبر سے ماہانہ بنیادوں پر 10 لاکھ تک پہنچ نے کی تو قع  ہے۔ 

یہ سطح سیزن کے عروج کے دوران طلب اور ایئر لائن میں زیادہ گنجائش کے باعث نوول کرونا وائرس سے قبل دیکھی گئی تھی۔

ٹورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ (ٹی اے ٹی) کے مطابق چینی مین لینڈ سے آنے والےسیاحوں کی  تعداد بڑھ رہی ہے۔جنوری میں 91 ہزار 898 سیاحوں کی تعداد اپریل میں 2 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ گئی کیونکہ دونوں ممالک کے مابین پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔

مشرقی ایشیا کے لیے ٹی اے ٹی کے ریجنل ڈائریکٹر مارکیٹنگ چویت سریویجکل کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے درمیان چین کو تھائی لینڈ سے جوڑنے والی 60 لاکھ سے زائد دستیاب ایئر لائن نشستوں کی وجہ سے رواں سال چینی سیاحوں کی آمد 50 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

چویت نے مزید کہا کہ اکتوبر اور مارچ کے درمیان ہائی سیزن کے دوران مختص پروازوں کی تعداد پر منحصر ہے کہ سالانہ آمد 70 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

تھائی لینڈ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو توقع ہے کہ اگلے ماہ سے چین سے پروازیں ہر ہفتے 430 تک پہنچ جائیں گی جو اس وقت 100 سے زیادہ ہیں۔

چویت نے کہا کہ اس ماہ کے اوائل میں یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران روزانہ چینی شہریوں کی آمد 18 ہزار سے 20 ہزار تک پہنچ گئی تھی اور یہ تعداد مئی میں ایک دن میں 8 ہزار سے 10 ہزار کے درمیان ہوگی۔