• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کا انتباہ جاریتازترین

October 20, 2022

بنکاک (شِںہوا) تھائی لینڈ میں جون سے اکتوبر تک برسات کا موسم ہوتا ہے۔

حکام نے ملک کے جنوبی صوبوں میں پیر سے جمعہ تک شدید بارش اور متوقع سیلاب کا انتباہ جاری کررکھا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاحتی جزیرہ پھوکٹ اس خطے کا حصہ ہے جہاں انتباہ جاری کیا گیا ہے، اتوار کو جزیرے میں شدید سیلاب آیا تھا جس سے سڑکیں زیرآب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

 

تھائی لینڈ، ایوتھایا میں لوگ ایک سیلاب زدہ سڑک سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ، ایوتھایا کی ایک سیلاب زدہ سڑک میں خاتون کشتی میں بیٹھی ہے۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ، ایوتھایا کے سیلاب زدہ علاقے میں مندر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ، ایوتھایا میں ایک خاتون سیلابی پانی سے گزررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ، ایوتھایا میں لوگ ایک سیلاب زدہ سڑک سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)