• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تھائی حکومت کا سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو جلد رہا کرنے کا اعلانتازترین

February 13, 2024

بنکاک(شِنہوا)  تھائی لینڈ کی حکومت نے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو جلد رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر انصاف تاوی سوڈسونگ نے منگل  کوکابینہ اجلاس میں شرکت سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ تھاکسن ان 930 قیدیوں میں شامل ہیں جن کی اس ماہ پیرول  پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔ 74 سالہ سابق وزیراعظم کو پیرول کے  لیے 70 سال سے زیادہ عمر اور شدید بیماری کی شرائط کے تحت رہا کیا جارہا ہے۔

توقع ہے کہ تھاکسن کو کم از کم چھ ماہ کی سزا مکمل ہونے پر 17 فروری کے قریب رہا کر دیا جائے گا۔تھاکسن شیناواترا 15 سال سے زائد کی جلاوطنی ختم کرنے کے بعد گزشتہ سال اگست میں تھائی لینڈ واپس آئےجس پر انہیں حراست میں لیتے ہوئے  کئی الزامات کے تحت آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم، خرابی صحت کی وجہ سے انہیں جلد ہی بنکاک کی جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا  وہ تب سے ہسپتال میں ہی ہیں۔