بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ وہ موسم بہارکے آنے والے تہوار کی تعطیلات کے دوران روزمرہ ضروریات کی مناسب فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں نائب وزیر تجارت شینگ چھیوپھنگ نے کہا کہ ملک بھر میں ہول سیل مارکیٹیں اور چین اسٹورز اوسط مقدار کے مقابلے میں 20سے 30 فیصد زیادہ ضروری اشیاء کا ذخیرہ کر رہے ہیں۔شینگ نے بتایا کہ یکم سے 17 جنوری تک ملک بھر کی 200 بڑی ہول سیل مارکیٹوں میں گوشت، چکن اور پھلوں کی خریدوفروخت کے حجم میں چینی قمری کلینڈرکے گزشتہ سال کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں بالترتیب 6.7 فیصد، 6.4 اور 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔بدھ تک، اناج اور خوردنی تیل کی اوسط قیمت ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں فلیٹ رہی، جبکہ گوشت کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کی نسبت 2.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔شینگ کے مطابق،موسمی عوامل کے اثرات کی وجہ سے 30 اہم اقسام کی سبزیوں کی اوسط قیمت میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا، لیکن قمری کیلنڈر کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کمی ہوئی۔