• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تعمیری مذاکرات اور تعاون انسانی حقوق کے تحفظ کی کنجی ہے،چینی سفیرتازترین

March 22, 2024

جنیوا (شِنہوا) جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اورسوئٹزرلینڈ میں دیگر عالمی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے تعمیری بات چیت اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس میں  چھن شو نے مذاکرات اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کے فروغ سے متعلق گروپ آف فرینڈز کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دیکر اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت کی۔

مشترکہ اعلامیے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انسانی حقوق کونسل میں سیاسی اور پولرائزڈ ماحول شدت اختیار کرتا جارہا ہے جو ادارے کے اصل مقاصد کے منافی اور عالمگیریت، غیر جانبداری، مقصد، عدم سیاست اور عدم انتخاب کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک کی مرضی کے خلاف مخصوص ممالک کے مخصوص میکانزم کے قیام اور متوازی میکانزم کے پھیلاؤ کے باعث ٹھوس نتائج حاصل نہ ہونے سے مالی اور انسانی وسائل بڑے پیمانے پر ضائع ہوجاتے ہیں اور اس وجہ سے یہ انسانی حقوق کے فروغ یا تحفظ میں سازگار نہیں ہے۔