بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مقابلہ بازی سے دوطرقہ تعلقات کو فائدہ کے بجائےنقصان ہوتا ہے اور تعاون کی خواہش چوائس کی بجائے دونوں ممالک کی ایک ضرورت ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان مسابقت اور تعاون کے بارے میں امریکی میڈیا رپورٹس کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ حقائق نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ دونوں ممالک کو تعاون سے فائدہ ہوا ہے اور تصادم سے نقصان پہنچا۔
وانگ نے کہا کہ فی الحال، جب بھی امریکہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتا ہے، وہ مسابقت کا ذکر کرتا ہے، گویا چین-امریکہ۔ تعلقات بنیادی طورصرف اور صرف مقابلہ بازی کی حد تک رہ گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین کا رویہ اور پوزیشن واضح ہے۔ مسابقت سے ایک دوسرے کی ترقی اور بہتری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک اور وسیع تر دنیا کے مشترکہ مفادات اور خواہشات کو پورا کرنے میں مدد ملنی چاہیے۔ یہ دوسری طرف جانے یا ایک دوسرے کو ناکام کرنے کے لیے ہر ممکن طریقے استعمال کرنے کے بارے میں نہیں ہونی چاہیئے ۔