• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

طا قتورسمندری طوفان نورو چین کے ہائی نان کو متاثر کرے گاتازترین

September 27, 2022

ہائیکو (شِنہوا) سمندری طوفان نورو چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے قریب پہنچ رہا ہے۔ یہ بحرالکاہل میں 2022 کے طوفان سیزن کا 16 واں طوفان ہے جو منگل کی صبح پھر  سپرٹائیفون میں تبدیل ہوگیا ہے۔

ہائی نان موسمیاتی سروس کے مطابق سمندری طوفان کا مرکز منگل کی صبح 6 بجے ہائی نان کے شہر سان شا میں یونگ شینگ جزیرے سے تقریباً 145 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ ہوا کی رفتار 51 سے 56 میٹرز فی سیکنڈز تک پہنچ گئی تھی۔

نورو بارے پیشگوئی ہے کہ یہ مزید طاقتور ہوتے ہوئے تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی سمت بڑھے گا اور بدھ کی صبح ویتنام کے وسطی ساحل سے ٹکرائے گا۔

منگل کو طوفان کے خدشے کے سبب ہائی نان نے اپنی کچھ ریلوے خدمات کو معطل کردیا ہے اور صوبائی دارالحکومت ہائیکو کی 3 بندرگاہوں پر بھی آپریشن 3 بجے  تک معطل ہے۔