• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ستمبر کے دوران چینی کار ساز کمپنی جے اے سی کی گاڑیوں کی فروخت میں 13.82 فیصد اضافہتازترین

October 13, 2022

ہیفئی(شِنہوا)چین کی کار ساز کمپنی انہوئی جیانگ ہوائی آٹو موبائل گروپ کارپوریشن لمیٹڈ (جے اے سی) کی ستمبر کے دوران سیلز میں گزشتہ سال کی نسبت 13.82 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جے اے سی نے گزشتہ ماہ 47 ہزار 700گاڑیاں فروخت کیں جس سے 2022ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران فروخت ہونیوالی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 700 ہو گئی ہے۔ ستمبر میں کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 20 ہزار 900 تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 45.03 فیصد زیادہ ہیں۔

جنوری اور ستمبر کی مدت میں کمپنی نے 79 ہزار 800 گاڑیاں برآمد بھی کیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40.71 فیصد زیادہ ہیں۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کےاعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر میں چین کی آٹوموبائل کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 25.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 26 لاکھ 10 ہزار یونٹس ہو گئی ہے۔