بیجنگ(شِنہوا) چینی مارکیٹ کے روایتی اعلی سیزن میں داخل ہونے کے بعد ستمبر میں استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ پسنجر کار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ صنعتی اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے دوران تقریباً 14 لاکھ 90 ہزار استعمال شدہ کاریں فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کی نسبت 1.2 فیصد زیادہ ہیں۔
مشترکہ لین دین کی مالیت تقریباً 96 ارب 70 کروڑ یوآن(تقریباً 13 ارب 45 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔
تاہم جنوری سے ستمبر کے عرصہ میں خرید و فروخت کردہ استعمال شدہ کاروں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 7.6 فیصد کمی کے ساتھ تقریباً 1 کروڑ 19 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔