• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سرمایہ کار چین کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر ضرور غور کریں، امریکی سرمایہ کارتازترین

December 17, 2023

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کےایک تجربہ کار سرمایہ اور حکمت عملی کے ماہر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو غیر امریکی حصص بازاروں خاص کر چینی سرمایہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کرنا چاہیئےکیونکہ عالمی سرمایہ مارکیٹوں میں دوبارہ توازن ، چینی شیئرز  کم قیمت ہونے اور چینی معیشت میں لچک جیسے عوامل موجود ہیں۔

امریکہ میں قائم اثاثہ جات کا انتظام کرنے والی فرم کرین فنڈز ایڈوائزرز ایل ایل سی کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر برینڈن اہرن نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکی سٹاک میں سرمایہ کاری کا رجحان ہے اور بہت سی غیرامریکی سرمایہ منڈیوں خاص کر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں یا چینی سرمایہ منڈی کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ یہ فرم چین، ماحولیات اور دیگر اثاثوں میں سرمایہ کاری پر مہارت رکھتی ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں آہرن نے کہا کہ غیرامریکی اسٹاک کی غیرمعمولی کارکردگی مواقع اور بنیاد مہیا کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ راتوں رات نہیں ہوگا یہ وقت کے ساتھ ہوگا تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ سرمایہ کاروں کو دوبارہ توازن پیدا کرنے پر غور کرنا چاہئے.

آہرن نے کہا کہ نہ صرف چین اور ابھرتی مارکیٹیں دوبارہ توازن پیدا کررہی ہیں بلکہ وہ یقینی طور پر سمجھتے ہیں آج یہ ایک بہت بڑا انٹری پوائنٹ بن گیا ہے۔

فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی نقطہ نگاہ سے امریکی ڈالر اور طویل مدتی امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع پر گہری گراوٹ آئی جبکہ ڈاؤ جونز انڈسٹریل اوسط انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھوا تھا۔