• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکن صدر دیوالیہ پن سے بحالی کے لئے پراعتمادتازترین

February 08, 2023

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا ملک 2026 تک دیوالیہ پن سے نکل جائے گا۔بدھ کو اپنی حکومت کی مستقبل کی پالیسیوں کے بارے میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وکرما سنگھے نے کہا کہ وہ متعدد گروپس کی جانب سے درپیش چیلنجوں کے باوجود ٹیکس اصلاحات کے پروگرام کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں قوم کی خاطر غیرمقبول فیصلے کرنے کو تیارہوں۔ عوام کو دو سے تین سال میں ان فیصلوں کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا۔وکرماسنگھے نے کہا کہ مشکلات کے باوجود حکومت نے کمزور گروپس کو معاشی پریشانیوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔صدر نے یہ بھی کہا کہ ملک اب منفی معیشت سے مثبت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2023 کے آخر تک سری لنکا اقتصادی ترقی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ مل کر ملک کی تعمیر کے عمل میں شامل ہوں۔