کولمبو(شِنہوا)سری لنکا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے قومی پارکوں کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاح رواں ماہ سے امریکی ڈالر میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں، تاکہ وہ بہتر طریقے سے سیاحت کر سکیں اور ملک کی غیر ملکی کرنسی کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔
بدھ کے روز جاری ہونیوالے ایک بیان میں سرکاری محکمہ اطلاعات نے کہا ہے کہ وزارت جنگلی حیات و تحفظ جنگلی وسائل نے نئی پالیسی کی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق سب سے پہلے معروف یالا نیشنل پارک پر ہو گا اور اس کے بعد اس کا دائرہ کار دوسرے وائلڈ لائف پارکوں تک پھیلایا جائیگا۔
سری لنکا کو چیتوں کی کفالت کا گھر مانا جاتا ہے اور یہاں متعدد قومی پارکس واقع ہیں جہاں سیاحوں کیلئے سفاری کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔
یہ ہاتھی ، کاہلی ریچھ ، جنگلی بھینسوں اور کھارے پانی کے مگرمچھوں سمیت دیگر جانوروں کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔