کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی بحریہ نےملک کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی شکارکرنے والے 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے تین کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔
سری لنکن بحریہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ گرفتاریاں شمالی شہر جافنا کے کوویلان پوائنٹ لائٹ ہاؤس کے قریب سمندر میں سری لنکا کے پانیوں سے غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی کشتیوں کو روکنے کے لیے بحریہ کے خصوصی آپریشن کے دوران کی گئیں۔
بحریہ نے کہا کہ بھارتی ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت کنکیسنتھورائی بندرگاہ پر لایا گیا ہے اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے میلادی فشریز انسپکٹر کے حوالے کیا گیا ہے۔