• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا پر قرض بوجھ کم کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں، چینتازترین

December 06, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین پر امید ہے کہ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے سری لنکا کو موجودہ مشکلات سے نکالنے میں مدد کے لئے مثبت کردار کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی ایک ٹیم کے دورہ چین بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

 یہ ٹیم سری لنکا سمیت قرض کی ری اسٹرکچرنگ کے خواہش مند ممالک میں پیشرفت پر بات چیت کے لئے رواں ہفتے چین کا دورہ کرے گی، یہ ممالک آئی ایم ایف کے مالی تعاون کے طلب گار ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ چین عرصہ دراز سے آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی اقتصادی و مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

سری لنکا کے قرضوں بارے معاملے پر ماؤ نے کہا کہ چین سری لنکا کی پریشانیوں اور مشکلات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو مناسب طریقے سے حل کرنے میں سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے مالیاتی اداروں سے تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور سری لنکا کو موجودہ مشکلات سے نکلنے ، قرض کا بوجھ کم کرنے اور پائیدار ترقی کو حقیقت میں بدلنے کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔