کولمبو(شِنہوا)سری لنکا نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا کی معیاد کو 5 سال تک بڑھا دیا ہے۔
ملک کے وزیرسیاحت ہارین فیرناندو نے منگل کے روز بتایا کہ سری لنکا اس وقت ایک سال کے ملٹی پل انٹری ویزے فراہم کر رہا ہے ۔ ملک میں 6 ماہ قیام کی مدت کے ساتھ سنگل انٹری ویزا بھی جاری کیا جاتا ہے۔
وزیر نے بتایا کہ وزراء کی کابینہ نے پیر کے روز اس تجویز کی منظوری دی ہے۔
وزیر نے کہا کہ کابینہ نے سری لنکا میں سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے میں مدد کیلئے 35 ممالک کے سیاحوں کیلئے ملٹی پل انٹری ویزا کی 5 سال تک توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت ایک سیاح ایک ہی دورے میں 6 ماہ تک سری لنکا میں رہ سکتا ہے۔