• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا نے خواتین کو رات کی شفٹوں میں کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدیتازترین

October 24, 2023

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے وزراء کی کابینہ نے دکان اور دفتر کے ملازمین (ملازمت اور معاوضے کا ضابطہ) ایکٹ میں ترمیم کی ایک تجویز کی منظوری دے دی ہے تاکہ چند شعبوں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو رات کی شفٹوں میں کام کرنےکی اجازت دی جا سکے۔

سری لنکن حکومت کے محکمہ اطلاعات نے منگل کو کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں، نالج آؤٹ سورسنگ، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ، اور غیر ملکی کاروباروں کے لیے اکاؤنٹس، انتظامی اور تکنیکی سرگرمیاں انجام دینے والے دفاتر میں کام کرنے والی خواتین اب قانونی طور پر رات کی شفٹوں میں کام کر سکتی ہیں۔

محکمہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے اور اسے جلد ہی گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔