سری لنکا نے 2ارب90کروڑ امریکی ڈالر قرض کے لیے آئی ایم ایف کا سٹاف لیول معاہدہ حاصل کرلیاتازترین
September 02, 2022
کولمبو(شِنہوا)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور سری لنکا کے حکام نے تقریباً 2ارب90کروڑ امریکی ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت 48 ماہ کے انتظام کے ساتھ سری لنکا کی اقتصادی پالیسیوں کی حمایت کے لیے سٹاف لیول معاہدہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ا ی ایف ایف کا نیا انتظام میکرو اکنامک استحکام اور قرضوں کی پائیداری کو بحال کرنے کے لیے سری لنکا کے پروگرام کی حمایت کرے گا، جبکہ مالی استحکام کی حفاظت ، بدعنوانی کے خطرات کو کم کرے گا اور شدید اقتصادی بحران کے درمیان سری لنکا کی ترقی کی صلاحیت کو کھولے گا۔آئی ایم ایف نے کہا، سری لنکا کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ ناکافی بیرونی بفرز اور غیر پائیدار عوامی قرضوں کی وجہ سے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت 2022 میں 8.7 فیصد سکڑنے کی توقع ہے اور مہنگائی حال ہی میں 60 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کا اثر غیر متناسب طور پر غریبوں اور کمزوروں پر پڑا ہے۔