• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا میں سکول کےمزید 10لاکھ بچوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائیگاتازترین

October 05, 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی حکومت نے سکولوں میں مزید 10 لاکھ طالبعلموں کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کے ترجمان بندولا گونا وردھنا نے منگل کے روز بتایا کہ وزراء کی کابینہ نے پیر کو صدر رانیل وکرماسنگھے کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی منظوری دیدی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں سکول کے بچوں کی غذائیت بارے بہت زیادہ خدشات سامنے آئے ہیں۔ ایسی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ معاشی بحران کی وجہ سے بہت سارے بچے ناشتہ کیے بغیر سکول آتے ہیں۔ اس اقدام سے ان خدشات کو دور کیاجائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کی حکومت پہلے ہی سکولوں کے 10لاکھ80ہزار  طالب علموں کو دوپہر کا کھانا فراہم کر رہی ہے اور اس پر حکومت سالانہ 1 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کرتی ہے ۔ مزید بتایا کہ سکول کے مزید 10 لاکھ طالبعلموں کو کھانا کھلانے کے باعث حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اخراجات دوگنا ہو جائیں گے۔