• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک ، 1 ہزار سے زائد متاثرتازترین

September 07, 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا میں پیر کی صبح سے شروع ہونیوالی موسلا دھار بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک اور1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ملک کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ سنٹر نے منگل کے روز اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ دارالحکومت کولمبوسے 78 کلومیٹر دور کیگالے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اورمختلف اضلاع میں 1 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

آئندہ دنوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کے باعث مرکز نے متعدد اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں سے اونچے مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔ شدید آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

صدر کے دفتر نے منگل کے روز بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں حکام کو سٹینڈ بائی رہنے کی ہدایت کی ہے اور 24گھنٹے دستیاب ہاٹ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔