کولمبو (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے سری لنکا کا دورہ کیا ہے اور اس جزیرائی ملک میں معاشرے کے تمام شعبوں کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا تعارف کرایا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے نائب سربراہ چھن ژو کی قیادت میں چینی وفد نے ہفتہ سے بدھ تک سری لنکا کا دورہ کیا۔
چینی وفد سے یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے رہنما اور صدر رانیل وکرما سنگھے، پیپلز یونائیٹڈ فرنٹ کے رہنما اور وزیراعظم دنیش گناوردینا ، پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا، سری لنکا پودوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی ) کے رہنما اور سابق صدر مہندا راجا پاکسے نے ملاقات کی۔
اس موقع پر سری لنکا کے رہنماؤں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے چین کی ترقی کے لیے ایک خاکہ تیار کیا ہے اور چین کی ترقی سے استفادہ کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔