• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا میں 3 برس بعد آنے والے پہلے چینی سیاحتی گروپ کا خیرمقدمتازترین

March 03, 2023

سری لنکا، بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی سیا حوں کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔(شِںہوا)

کولمبو (شِںہوا) سری لنکا کے سیاحتی ا دارے نے ملک کے اہم بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک تقریب منعقد کی جس کا مقصد 3 برس کے وقفے  کے بعد آنے والے چینی سیاحتی گروپس کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کرنا تھا۔

سری لنکا کے وزیر سیاحت ہیرن فرنینڈو نے ہوائی اڈے پر کہا کہ وہ چین سے آنے والے پہلے سیاحتی گروپ کا استقبال کرکے خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ یہ جنوبی ایشیا ئی ملک مزید چینی سیاحوں کی آمد کا منتظر ہے۔

چین کے سفیر چھی ژین ہونگ نے کہا کہ خوبصورت مناظر اور دوستانہ مزاج کے حامل لوگ سری لنکا میں مزید چینی سیاحوں کی آمد کی تو قع کر رہے ہیں۔یہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

سری لنکا، بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی سیاحوں کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔(شِںہوا)

سری لنکا ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین پریانتھا فرنینڈو نے اس سے قبل کہا تھا کہ سری لنکن ایئرلائنز اپریل سے چین کے مختلف شہروں کے لیے ہفتے میں 9 پروازیں چلائے گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

سری لنکا میں سیاحت زرمبادلہ کے حصول کے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔ نوول کرونا وائرس اور معاشی و سیاسی بحران کے سبب اس جزیر ہ نما ملک کو بڑا دھچکا لگا تھا۔

سری لنکا نے 2023 میں 15 لاکھ اور 2024 میں 30 لاکھ سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر کیا ہے۔