کولمبو(شِنہوا)سری لنکا آئندہ سال تقریباً 15 لاکھ غیر ملکی سیاحوں اور 2024ء کے دوران 30 لاکھ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرے گا۔
وزیر سیاحت ہرین فرنینڈو نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد میں بہتری آئی ہے ، مزید کہا کہ متعدد ایئرلائنز جنوبی ایشیائی ملک کیلئے اپنی پروازیں شروع کرنے والی ہیں۔
سری لنکا کے سب سے بڑے غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والے شعبوں میں سے ایک سیاحت کو نوول کرونا وائرس کی عالمی وباء اور ملک میں معاشی اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے دھچکا لگا ہے۔
اگرچہ سری لنکا میں سیاحت کچھ حد تک بحال ہو گئی ہے لیکن یہ بحالی اس کے علاقائی حریفوں سے کم ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سری لنکا کا پڑوسی ملک مالدیپ گزشتہ چند ماہ سے ماہانہ بنیادوں پر 1 لاکھ سے زائد سیاحوں کا استقبال کر رہا ہے جبکہ سری لنکا میں سیاحوں کی آمد 30 ہزار سے 60 ہزار کے درمیان ہے۔