• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سری لنکا کم آمدن والے خاندانوں کیلئے 2 ہزار ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کرے گاتازترین

October 05, 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی حکومت کم آمدن والے خاندانوں کیلئے 2 ہزار نئے ہاؤسنگ یونٹس فراہم کرے گی۔

سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے عالمی یوم مسکن کے موقع ایک پیغام میں کہا کہ سری لنکا کو پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور ملک میں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جانا چاہیے جہاں لوگ اپنےگھر میں خوشی سے رہ سکیں۔ عالمی یوم مسکن ہر سال اکتوبر کے پہلے پیر کے دن منایا جاتا ہے۔

وکرما سنگھے نے کہا کہ اس منصوبہ کو حقیقت میں بدلنے کیلئے حکومت کم آمدن والے خاندانوں کیلئے 2 ہزارہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر شروع کرے گی۔ اس منصوبے سے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ نیم شہری آبادیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

صدرنے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کی ضروریات پر مشاورت کے بعد ان کو ہاؤسنگ یونٹ فراہم کیے جائیں گے۔