کولمبو(شِنہوا)سری لنکاکی بجلی اورتوانائی کی وزیر کنچنا وجی سیکرا نے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں 29 مارچ کی رات بارہ بجے سے کمی کی جا رہی ہے۔
بدھ کواعلان کردہ قیمتوں کے مطابق 92 اوکٹین پیٹرول کی قیمت 60 روپے (0.18 امریکی ڈالر) کی کمی سے 340 روپے فی لیٹر اور95 اوکٹین پیٹرول کی قیمت 135 روپے کم ہوکر 375روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
ڈیزل کی قیمت 80 روپے کم ہو کر 325 روپے فی لیٹر اور سپر ڈیزل کی قیمت 45 روپے کم ہو کر 465 روپے ہو جائے گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی سے 295 روپے ہو جائے گی۔
وجی سیکرا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ سری لنکا کی حکومت تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرے گی اور بحران کا شکار ملک اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے قرض کی منظوری کی وجہ سے سپلائرز سے مسابقتی قیمتیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہے۔